Pakistan vs India.
Big Final Match ...
WCL. . . .
پاکستان بمقابلا انڈیا
ورلڈ چیمپئن لیجنڈ کا فائنل میچ انڈیا نے پانچ وکٹوں سے جیت لیا ہے ۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز سکور کیا اور جواب میں انڈیا نے مقررہ ہدف 19.1 اوورز میں پورا کرلیا ۔
انڈیا نے نے 19.1 اوورز میں پانچ وکٹ آؤٹ پر 159 رنز سکور کیا ۔انڈیا کو آخری اوور میں جیت کے لیے دو سکور چاہئے تھا عرفان پٹھان نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر انڈیا کو میچ جتوا دیا ۔
پاکستان کی بیٹنگ پرفارمینس کچھ اس طرح سے رہی پاکستان کی جانب سے کامران اکمل اور شرجیل خان نے اوپننگ کی کامران اکمل نے 19 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 24 سکور کیا اور کیچ آؤٹ ہو گئے ۔
شرجیل خان نے 10 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 12 سکور کیا ۔
صہیب مقصود نے 12 گیندوں پر دو چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 21 سکور کیا
شعیب ملک نے سست اننگز کھیلتے ہوئے 36 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 41 سکور کیا جبکہ پاکستان کے کپتان یونس خان نے گیارہ گیندوں پر سات سکور کیا ۔
مصباح الحق نے پندرہ گیندوں پر اٹھارہ سکور کیا اور ٹانگ میں درد کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے
عامر یامین نے چار گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چوکے کی مدد سے سات سکور بنا پائے ۔
شاہد آفریدی نے چار گیندوں پر چار سکور بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سہیل تنویر نے نو گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے انیس رنز سکور کیے ۔
انڈین بولنگ پرفارمینس کچھ اس طرح سے ہے
عرفان پٹھان نے تین اوورز میں بارہ رنز سکور دیا اور ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ہربھجن سنگھ نے ایک اوور میں آٹھ رنز سکور دیا اور کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکا۔
وینے کمار نے چار اوورز میں 36 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ راول شکلا نے چار اوورز میں 36 رنز سکور دیا اور کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکے ۔
اے سنگھ نے چار اوورز میں 43 رنز سکور دیا اور تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاون چار اوورز میں 24 سکور دے کر ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
انڈین بیٹنگ
روبن اتھپا نے آٹھ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چوکے کی مدد سے دس سکور کیا جبکہ امباتی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے پچاس سکور کیا
سریش رینا نے دو گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چوکے کی مدد سے چار سکور کیا جبکہ گورکیرات سنگھ نے 33 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 سکور کیا ۔
انڈیا کی جانب سے یوسف پٹھان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سولہ گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 30 سکور کیا جبکہ عرفان پٹھان ( ناٹ آؤٹ ) نے چار گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے پانچ سکور بنایا ۔
یوراج سنگھ ( ناٹ آؤٹ) 22 گیندوں پر پندرہ سکور بنانے میں کامیاب رہے ۔
پاکستان کی بالنگ پرفارمینس کچھ یوں ہے
شاہد آفریدی نے دو اوورز میں پندرہ سکور دیا اور کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کی جبکہ شعیب ملک نے دو اوورز میں سترہ رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
عامر یامین نے تین اوورز میں 29 سکور کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں ہیں اور وہاب ریاض تین اوورز میں 22 رنز سکور دے کر ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
سہیل تنویر نے 3.1 اوورز میں 28 سکور دیا اور کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکے جبکہ سعید اجمل چار اوورز میں پچیس سکور دے کر ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہے۔سہیل خان نے دو اوورز میں اٹھارہ سکور دیا اور وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔
India Champion 🏆 ,2024 , World Champion of Legend
0 Comments
Thanks for comment