کلاسیکی شاعری
سوال: اردو شاعری کا اولین معمار کسے کہتے ہیں ؟
جواب
: ولی دکنی کو۔
سوال:
ولی سے پہلے اردو شاعری کے قدیم نمونے کہاں ملتے ہیں؟
جواب :
دکن اور پنجاب میں۔
سوال:
اردو کا سب سے پہلا با قاعدہ غزل گو شاعر کسے تسلیم کیا جاتا ہے؟
جواب :
ولی کو۔
سوال:
ولی سے پہلے غزل کے کتنے دور گزر گئے تھے ؟
جواب
دو دور
سوال :
پہلے دور میں کتنے شاعر تھے ؟
جواب:
پہلا دور امیر خسرو سے شروع ہوتا ہے اس میں دس شعراء ہیں۔
دوسرا دور کیس شاعر سے شروع اور اس میں کتنے شاعر شامل ہیں؟
جواب : دوسرا دور قلی قطب شنا سے شروع ہوتا ہے اور شاہ میراں ہاشمی تک چلتا ہے۔ اس میں کل چودہ شاعر ہیں۔
سوال : ولی نے شاعری کا آغاز کسی رنگ میں کیا ؟
جواب :
قدیم رنگ میں۔
سوال:
ولی کی شاعری میں ریختہ گوئی کا آغاز کب ہوا؟
جواب: سفر دہلی کے دوران سعد اللہ گلشن کے مشورے سے ریختہ گوئی کا آغاز کیا۔
سوال: ولی کی شاعری کی نمایاں خصوصیات درج کریں؟
جواب :
والی کی شاعری کی چار نمایاں خصوصیات ہیں:
1) حسن و جمال کی شاعری۔
(2) نشاطیہ رجحان
3) خار جیت کا تصور۔
(4) احساسات حسن کی شاعری۔
سوال: ڈاکٹر سید عبداللہ نے ولی کو کو نسا لقب دیا ہے ؟
جواب : "جمال دوست " شاعر۔
سوال: ولی کے ہاں حسن کا تصور کیسا ہے ؟
جواب : حسن کا تصور آفاقی ہے۔
سوال: ولی کا تصور محبوب کیسا ہے ؟
جواب : ولی کا تصور محبوب اسی دنیا کا جیتا جاگتا کردار ہے جو حسن و جمال و جمال کے ساتھ ساتھ باطنی خوبیوں
سے بھی متصف ہے۔
سوال: ولی کو اردو شاعری کا بادا آدم کیوں کہا جاتا ہے ؟
جواب : ولی کو اس اعتبار سے یقینا ہم باوا آدم کہہ کر اولیت کا تاج ان کے سر پر رکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے اردو شاعری کی روایات ترتیب دیں۔
سوال: ولی نے سفر دہلی کسی دوست کی معیت میں کیا ؟ اور کب کیا؟
جواب : عزیز دوست شاہ ابو المعالی کی معیت میں 1700ء / 1112 ہجری میں۔
سوال : ولی کی شاعری میں ریختہ گوئی کا آغاز کب ہوا؟
جواب : سفر دہلی کے دوران سعد اللہ گلشن کے مشورے پہ ریختہ گوئی کا آغاز کیا۔
سوال : ولی کا سفر دہلی سے پہلے کا کلام کب شائع ہوا؟
جواب : علی احسن مارہروی نے ولی کے دیوان مطبوعہ انجمن ترقی اردو اورنگ آباد 1928ء کے
متعلق کہا ہے یہ سفر دہلی سے پہلے کا کلام ہے۔
سوال: ولی دکنی کو کس دور کا شاعر کہا جاتا ہے؟
جواب : ولی کو عبوری دور کا شاعر کہا جاتا ہے۔
سوال : ولی نے غزل کی بنیاد کن عناصر پر رکھی؟
جواب : ولی نے غزل کی بنیاد فطری عناصر پہ رکھی۔
سوال: اردو غزل گوؤں میں ولی کی حیثیت کیا ہے ؟
جواب : اس سلسلہ میں ولی کو بجاطور پر اولیت کا مقام حاصل ہے۔
Urdu notes
Urdu paper
Please share with Friends Thanks
اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کریں شکریہ
0 Comments
Thanks for comment